گوجرانوالہ۔دو روز قبل دوخواجہ سرائوں کے قتل کا معاملہ پولیس نے اڑتالیس گھنٹوں میں دونوں ملزمان کو گرفتارکر لیا،ملزمان کا دوران تفتیش اعتراف جرم۔سی پی او سرفراز احمد فلکی کی پریس کانفرنس
تھانہ لدھے والا کے علاقہ میں دو روز قبل دوخواجہ سرائوں کے قتل کا معاملہ پولیس نے اڑتالیس گھنٹوں میں دونوں ملزمان کو گرفتارکر لیاسی پی او سرفراز احمد فلکی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم سجیل کا مقتول خواجہ سرا شہزاد عرف شہزادی سے آشنائی تھی اور خواجہ سراء شہزاد عرف شہزادی نے ملزم سجیل سے بدفعلی کی تھی اور اسکی ویڈیو بنائی اور بعد ازاں مقتول خواجہ سرا شہزاد عرف شہزادی نے ویڈیو کے زریعے ملزم سجیل کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا اوربلیک میلنگ سے تنگ آکر ملزم سجیل نے اپنی ساتھی عثمان کے ساتھ مل کر دونوں خواجہ سرائوں شہزاد عرف شہزادی اور زین عرف زینی کو قتل کردیا سی پی او کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا