پہلا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری!

پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے جس میں مہمان ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے 12 اوورز میں اب تک 99 رنز بنائے ہیں اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔

قومی ٹیم کو پہلے ہی اوور میں نقصان اٹھانا پڑا جب کپتان بابر اعظم بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے۔

بابر کے بعد قومی ٹیم کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حیدر علی تھے جو کہ 37 کے مجموعی اسکور پر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں فیلکوایو نے آؤٹ کیا۔

نئے آنے والے بلے باز حسین طلعت بھی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹہر سکے اور 69 کے مجموعی اسکور پر 15 رنز بنا کر تبریز شمسی کا شکار ہوگئے۔

پاکستان کے اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی افتخار احمد تھے جو کہ صرف 4 رنز بنا کر فورٹیون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس دوران وکٹ کیپر بلے باز رضوان نے ذمہ داری سے اننگز جاری رکھتے ہوئے4 چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی، وہ اس وقت 61 رنز پر کھیل رہے ہیں جب کہ ان کے ساتھ وکٹ پر خوشدل شاہ موجود ہیں۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کپتان بابراعظم ، محمد رضوان ، حیدر علی، افتخار احمد، حسین طلعت ، خوشدل شاہ ، فہیم اشرف، عثمان قادر ،محمد نواز ، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

پروٹیز کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز ہینرچ کلیسن کررہے ہیں، اور مہمان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ریزا ہینڈرکس، جینیمین ملان، جیک اسنیمین، ڈیوڈ ملر، ڈوئن پریٹورس، اینڈائل فیلکوایو، جونیئر ڈالا، تبریز شمسی، لوتھو اور بجورن فورٹیون شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں