جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، 4 فوجی جوان شہید ہو گئے!

سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کاررائی میں چار دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں 4 فوجی جوان شہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا تھا اور فائرنگ کے تبادلے میں چار جوان شہید ہو گئے۔
شہید ہونے والوں میں جوانوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اور سپاہی عزیز شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مکین میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔سیکیورٹی فورسز کی جواب کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقت میں کلئیرنس آپریشن کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں