متنازع ٹک اسٹار حریم شاہ کی نئی ویب سیریز ’ راز ‘ کا مختصر ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
حریم شاہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی ویب سیریز کا 55 سیکنڈز کا ٹریلر جاری کیا ہے۔
راز نامی ویب سیریز کی ہدایت کاری اسد علی زیدی کر رہے ہیں جب کہ اس کی کہانی منصور سعید نے لکھی اور اسے فرحان گوہر پروڈیوس کریں گے۔
حریم شاہ کی ویب سیریز کو پاکستانی کے پہلے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا تاہم ابھی تک سیریز کی انتظامیہ کی جانب سے ریلیز کی تاریخ نہیں بتائی گئی۔
خیال رہے کہ اردو فلیکس کی سہولت آئندہ برس اپریل میں صارفین کو میسر ہوگی اور اس میں بچوں سے لے کر بڑوں کی تفریح اور آگہی پر مبنی مقامی طور پر تیار کردہ نشریاتی مواد دکھایا جائے گا