سوشل میڈیا پر ’سپرمین‘ محمد رضوان کے چرچے

قومی وکٹ کیپر بلے باز کی جانب سے ریزا ہینڈرکس کے شاندار رن آئوٹ پر انہیں سپرمین کا لقب دیدیا گیا
جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں سنچری بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد رضوان کی زبردست کارکردگی کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔ قذافی سٹیڈیم،لاہور میں جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچ میں کپتان بابراعظم پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، دیگر کھلاڑیوں نے بھی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن وکٹ کیپر محمد رضوان کی بہترین کارکردگی نے ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
محمد رضوان نے 64 گیندوں پر 6 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 104 رنز بناکر ٹیم کا مجموعی سکور 169 تک پہنچایا جسے پاکستانی بائولرز نے مقابل ٹیم کیلئے ناقابل رسائی سکور بنادیا۔
محمد رضوان کو صرف ان کی بہترین بلے بازی کی وجہ سے ہی سوشل میڈیا پر نہیں سراہا جارہا بلکہ وہ جنوبی افریقی کے اوپنر ریزا ہینڈرکس کو شاندار انداز میں رن آوٗٹ کرنے پر بھی موضوع گفتگو بنے ہوئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کی 2 مرتبہ 2016ء اور 2018ء میں فاتح رہنے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹویٹر اکائونٹ نے جاننے ہینڈرکس کو رن آوٗٹ کرنے کی تصویرشیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا گیا کہ ’ان کے پاس جانے منان ہے تو ہمارے پاس سپر مین ہے‘۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے محمد رضوان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بنائی گئی پہلی سنچری کو تاریخی سنچری قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں