پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نوجوان رہنما عطا اللہ تارڑ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عطا تارڑ کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے عطا تارڑکوڈسکہ میں گرفتار کیا جبکہ عطا تارڑ کوبغیر کوئی وجہ بتائے وزیرآباد پولیس نےگرفتارکیا۔
ترجمان ن لیگ کے مطابق عطا تارڑپر کوئی کیس کسی جگہ نہیں ہے اور انہیں پولیس نے بغیر وارنٹ کے گرفتار کیا، ان کی گرفتاری انتخابات سے قبل دھاندلی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ عطاتارڑکی گرفتاری کیوں ہوئی؟ انہیں فوری رہا کرنا چاہیے، جب کوئی اورطریقہ واردات ان کو سمجھ نہیں آتا تویہ گرفتاریاں کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ عطا تارڑ مسلم لیگ (ن) کے فعال رہنما ہیں اور وہ پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہیں۔
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں
جی نیوز