مودی سرکار نے اپنی ہی ائیر فورس کو 45 کروڑ روپے کا ٹیکہ لگا دیا

بھارتی وزیر دفاع نے ایروناٹکس لمیٹڈ کو 6.25 ارب ڈالر ٹھیکے سے نوازا!
مودی سرکار نے اپنی ہی فوج کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نے ایروناٹکس لمیٹڈ کو 6.25 ارب ڈالر ٹھیکے سے نوازا۔ جبکہ بھارتی نیوی جہازوں کو تکنیکی مسائل کی وجہ سے مسترد کر چکی تھی۔ تیجا جہاز بھارتی مگ 21 کے نعم البدال کے طور پر متعارف کروائے جا رہے ہیں جبکہ مگ 21 کے حادثات میں 170 سے زائد پائلٹ اور 40 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ایوی ایشن سسٹم انڈسٹری غیر معیاری پیداوار اور ناکامیوں کی وجہ سے بد نام ہو چکی ہے ۔ اس بات کا ندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ دنیا میں خود کو چین کا متبادل اور مقابل متعارف کروانے والا ملک 26 سال میں اپنے تیار کردہ جہاز کی کینوپی کا فالٹ تک درست نہیں کر سکا۔
مگ-21 کے فرسودہ بیڑے کی جگہ تیجا جہازوں کو متعارف کرایا گیا لیکن اب تک 60 فیصد تیجا گراؤنڈ ہو چکے ہیں۔

مگ 21 کے فرسودہ بیڑے کی جگہ تیجا جہازوں کو متعارف کروایا گیا لیکن 60 فیصد تیجا جہاز بھی گراؤنڈ ہو چکے ہیں۔ بھارتی ایوی ایشن سسٹم انڈسٹری اپنی غیر معیاری پیداوار اور دہایوں پر محیط اپنی مسلسل نا کامیوں اور نا اہلیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں بد نام ہے۔ مودی حکومت اور بھارتی ایئر فورس کا 27 جنوری کو تیجا جہاز استعمال نہ کرنا اس پراجیکٹ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
اس کے مقابلے میں پاکستان کے شاہینوں نے پاکستان میں بنائے جانے والے JF-17 تھنڈر سے بھارتی سور ماؤں کا خواب چکنا چور کیا اور ایک SU-30 اور MIG-21کو نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ 27 فروری وہ دن ہے جب پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں‌ نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ‌ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں‌ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری 2019ء کو ایک کار خود کش دھماکے میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام بھارت نے براہ راست پاکستان پر عائد کیا تھا۔
پلوامہ واقعے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوئی اور 26 فروری کی رات بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب نصب ہتھیار پھینکتے ہوئے بھاگ نکلے تھے۔ جس کے بعد بدھ کی صبح 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے جبکہ ایک بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔جسے بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں