ملک میں کورونا سے مزید 33 افراد انتقال کر گئے اور 1270 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 35280 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1270افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 33 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12218 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 60363 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 29981 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1481 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 18164 ہو گئی ہے۔
صوبوں کی صورتحال
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 252719 ہوگئی ہے جب کہ 4183 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 162875 ہے اور 4994 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18919 اور ہلاکتیں 197 ہو چکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 69164 اور 1980 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9369 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 279 افراد انتقال کرگئے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4929 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 42401 ہے اور اب تک 483 مریض انتقال کر چکے ہیں۔