رونالڈو کے 50 کروڑ فالوورز مکمل ہو گئے!

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر بھی میدان مار لیا۔

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر 50 کروڑ فالوور بن چکے ہیں۔ انسٹا گرام پر ان کی مقبولیت میں ہر گذرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

انسٹاگرام پر رونالڈو کے چاہنے والوں کی تعداد 20 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ہے جبکہ فیس بک پیج کو 12 کروڑ 50 لاکھ سے زائد مداحوں ںے پسند کیا ہے اور ان کے فولورز بھی 14 کروڑ سے زائد ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی کرسٹیانو رونالڈو کو 9 کروڑ 10 لاکھ افراد پسند کر چکے ہیں۔

گزشتہ دنوں پرتگالی فٹبالر اسٹار رونالڈو کو 100 کروڑ ڈالر کی عوض سیاحت کی فروغ کی آفر ہوئی تھی تاہم انہوں نے یہ پیشکش مسترد کر دی۔
غیر ملکی روزنامہ دی ٹیلی گرام نے دعویٰ کیا ہے کہ یووینٹس کے 35 سالہ اسٹرائیکر کو 53 لاکھ ڈالر کی سالانہ پیشکش کی گئی تھی۔ مبینہ طور پر اس معاہدے کے تحت رونالڈو کو سعودی عرب کے متواتر دورے کرتے ہوئے دکھایا جانا تھا اور ان کی تصاویر کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رونالڈو کے حریف بارسلونا کے لیونا میسی سے بھی سعودی عرب نے رابطہ کیا۔ نہ ہی رونالڈو اور نہ ہی میسی کے نمائندوں نے اس معاملے پر میڈیا سے کوئی بات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں