ڈیرن سیمی بھی کراچی پہنچ گئے

کراچی : پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں شرکت کےلیے پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں شرکت کےلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی شہر قائد آمد کا سلسلہ جاری ہے، معروف ویسٹ انڈین کھلاڑی ڈیرن سیمی بھی شہر قائد پہنچ گئے۔

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کراچی پہنچتے ہی پاکستانیوں کو سلام کیا اور کہا کہ پی ایس ایل اور پشاور زلمی کا حصہ بننے پر ایک بار پھر خوشی ہے۔

پشاور زلمی کے ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ بطور کوچ ایک بار پھر پشاور زلمی کا حصہ بننے پر پرجوش ہوں۔

ویسٹ انڈین کھلاڑی ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں کو مہلک وبا کے حوالے سے پیغام دیا کہ کرکٹ انجوائے کریں لیکن ماسک پہن کر۔

خیال رہے کہ کراچی کنگ کے چیڈویک والٹن اور نور احمد کل کراچی پہنچے تھے جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ، کوئٹہ گلیڈر ایٹرز اور لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے بھی کراچی کا رخ کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں