کورونا کیسز کے باعث لاہور کے7 علاقوں میں 28 فروری تک اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کے علاقے عسکری 10 بلاک اے کی گلی نمبر دو اور چار میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جب کہ عسکری 10 کے سیکٹر ایف کی بلڈنگ نمبر 20 میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 3 ،بلاک زیڈ کی گلی نمبر3، ڈی ایچ اےفیز 2 بلاک ایس، سرور کالونی کینٹ کی گلی نمبر7 اور شاد باغ میں فضل پارک کی مین اسٹریٹ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے علاقے میں بنیادی ضروریات کی اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی جب کہ دیگر علاقوں سے لوگوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔