ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری، کون کس نمبر پر ہے؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی بلے بازوں کی رینکنگ میں انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان پہلے نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے لوکیش راہول دوسرے، آسٹریلیا کے ایرن فنچ تیسرے اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا چوتھا نمبر ہے۔
آئی سی سی کی بولرز کی رینکنگ میں ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے جب کہ افغانستان کے راشد خان بولرز کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین پوائنٹس ترقی کرکے جنوبی افریقا کے شمس تبریزی بولرز میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

اس کے علاوہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کی آل راؤنڈر کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پرہیں، بنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور گلین میکسویل کا تیسرا نمبر ہے جب کہ ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں