آئندہ نسلوں کیلئے ضروری ہے کہ اپنے طرز زندگی کو بدلیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ نسلوں کیلئے ضروری ہے کہ اپنے طرز زندگی کو بدلیں، نوجوانوں کو چاہیے پاکستان کے مستقبل کو اپنے ہاتھ میں لیں، ہماری حکومت نوجوانوں سے ملکرپاکستان کو ہرا بھرا بنائے گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موسم بہارکی شجرکاری مہم میں پودا لگایا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ین اسلم اور ماحولیاتی تبدیلی کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، ہم زمین پر اور سوچ میں ایک تبدیلی لے کر آرہے ہیں، آئندہ نسلوں کیلئے ضروری ہے کہ اپنے طرز زندگی کو بدلیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سوچنا ہوگا کہ آئندہ 20سالوں میں ہماری نسلوں کو کیا فائدہ کیا نقصان ہوگا، درخت کاٹنے اور جنگلات ختم کرنے کے نقصانات لاہور میں واضح ہیں، پشاور اور لاہور گارڈن سٹی کہلائے جاتے تھے اور آج لاہور،پشاور میں آلودگی بچوں ،بزرگوں کیلئے بہت نقصان دہ ہے۔

بڑھتی ہوئی آلودگی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا لاہور،کراچی اور پشاور میں آلودگی سے انسان کی زندگی 11سال کم ہوتی ہے، پچھلے 20سال میں لاہور کے 70فیصد درخت کاٹ دیئے گئے ، لاہور میں 50ایسے مقامات چنے ہیں جہاں 10سال میں جنگلات لگیں گے اور اسلام آباد میں 20مزید سائٹس پر درخت لگائے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کیلئےکہتاہوں کہ یہ پاکستان اللہ کا تحفہ ہے ، میں پاکستان کے ہر کونے میں گیا ہوں، پوری دنیا بھی دیکھی ہے، پاکستان اللہ کا تحفہ ہے مگر ہم نے ابھی تک اس کی قدر نہیں کی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے پاکستان کے مستقبل کو اپنے ہاتھ میں لیں، ہماری حکومت نوجوانوں سے ملکرپاکستان کو ہرا بھرا بنائے گئی، حکومت ماحول بناسکتی ہے مگر اصل میں قوم اپنا مستقبل خود ٹھیک کرتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا اسکولوں میں اسپیشل کورسز کی ضرورت ہے جو ماحول سے آگاہی دے، ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سےدنیا کا موسم گرم ہورہاہے، بدقسمتی پاکستان 10ان ممالک میں سے جسے ماحولیاتی تبدیلی سے زیادہ خطرہ ہے۔

انھوں نے کہا مستقبل بچانے کیلئے درخت اور جنگلات لگانا ہماری ضرورت ہے، ہماری حکومت نے پہلے ایک ارب درخت کےپی میں لگائے ، پاکستان میں 10ارب درخت لگانا اب ہمارا ہدف ہے۔

عمران خان نے بتایا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف جیسےاداروں نے خود کےپی میں ایک ارب درخت کا آڈٹ کیاہے، 10ارب درخت لگانے کی آج سے شروعات ہوئی ہے، طالبعلموں کو بھی اپیل کرتاہوں کہ مستقبل بچانے کیلئے ہرممکن کوشش کریں، اسکولوں کو ٹارگٹ دیں گے آپ درخت لگائیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو ہرابھرا بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گی، اسلام آبادکی مزید20سائٹس پر بھی میواکی طرز کے جنگلات لگائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں