پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ برقرار

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا فیصل واوڈا کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں میں تقسیم ٹکٹوں پر نظر ثانی کی گئی اور ٹکٹ حاصل کرنے والے ارکان پر اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈ نے فیصل واوڈا کو دیا گیا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا اورسندھ میں فیصل واوڈا سے متعلق کارکنان کے اعتراضات مسترد کردیئے ، وزیراعظم نے کہا فیصل واوڈا کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نجیہ اللہ خٹک سے پارٹی ٹکٹ واپس لینے اور خیبرپختونخوا سے لیاقت ترکئی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں