وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر ان ہی کے جماعت کے ارکان کے خوش ہونے کا دعویٰ کردیا۔
سعید غنی کا کہنا تھاکہ حلیم عادل شیخ ، فتنہ، فسادی اور بدتمیز ہے، پی ٹی آئی کے ذمہ دار فون کرکے حلیم عادل کی گرفتاری پر خوشی کااظہا ر کررہےہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ حلیم عادل شیخ نے مسلح جتھوں کے ساتھ ووٹرز اور عملے کو ہراساں کیا۔
سعید غنی نے الیکشن کمیشن سے حلیم عادل شیخ کے خلاف مدعی بننےکا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کہتے ہیں کہ گزشتہ روز ملیر میں مسلح ٹولہ دندناتا پھر رہا تھا، ڈی آر او نے انتظامیہ کوانہیں حلقے سے نکالنے کا کہا، اس میں سندھ حکومت یا مراد علی شاہ کا کوئی ہاتھ نہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 ملیر میں ضمنی انتخاب میں ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیا تھا۔