سینیٹ انتخابات کے لیے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر جمع کروائے گئے اعتراض پر درخواست گزار کے وکیل نے دلائل کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔
الیکشن کمیشن میں وکیل درخواست گزار نے ریٹرننگ آفیسر سے اعتراضات پر دلائل کے لیے وقت مانگ لیا جبکہ یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے التوا کی مخالفت کر دی۔
وکیل یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی اپنی سزا پوری کر چکے، یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی 2017 میں ختم ہو چکی ہے، وہ اب الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔
یوسف رضا گیلانی کے وکیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے امیدوار خود امریکی شہری ہیں۔
ریٹرننگ آفیسر نے درخواست گزار کو یوسف رضا گیلانی کے خلاف دلائل دینے کے لیے مزید وقت دیدیا اور کہا کہ آپ کو 3 بجے تک کا وقت دیتے ہیں۔
ریٹرننگ آفیسر کا کہنا تھا کہ درخواست گزار اپنے دلائل تیار کر لیں، جو کاغذات چاہئیں وہ بھی منگوا لیں۔