وزیر آباد الیکشن: پریزائیڈنگ افسر کے ویڈیو بیان سے نیا پنڈورا باکس کھل گی

وزیر آباد کے ضمنی الیکشن میں پکڑےگئے پریزائیڈنگ افسر کے ویڈیو بیان سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔

پریزائیڈنگ افسر کے وضاحتی بیان میں پس پردہ اسکرپٹ بتاتی آواز نے معاملہ مزید مشکوک بنا دیا اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر کو لقمے ملتے رہے کہ کیا کہنا ہے۔
مبینہ طور پرووٹوں کا تھیلا لے کر فرار کے دوران پکڑے گئے پریزائیڈنگ افسر نے اپنا نام لیاقت علی بھٹہ بتایا ہے۔

ویڈیو بیان میں لیاقت علی بھٹہ نےخود کو وزیرآباد کے ایک پولنگ اسٹیشن کا پریزائیڈنگ افسربتایا اور کہا کہ کچھ لوگ دن بھر ان پر مدد کےلیے دباؤ ڈالتےرہے۔
لیاقت علی بھٹہ نے دھاندلی کا الزام رد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں مسلح افراد نے اغوا کرکے تھیلا چھین لیا تھا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں، سڑکوں پر گھمایا گیا اور اب بھی ان کی جان کو خطرہ ہے۔

لیاقت علی بھٹہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم سے مدد کی اپیل کی۔

خیال رہے کہ 19 فروری کے ضمنی انتخاب کےدوران ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پریزائیڈنگ افسرکو کچھ لوگوں نے ووٹوں کا تھیلالےکرفرار ہونےکےالزام میں پکڑلیا تھا، لوگ پوچھتے رہے کہ وہ ووٹوں سےبھرابیگ لےکرکہاں جارہے ہیں لیکن وہ خاموش رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں