پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں آج شائقین کو ایک ہی میچ دیکھنے کو ملے گا۔
پی ایس ایل سیزن 6 کے آج کے میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹکرائیں گے۔ میچ شام 7 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
گزشتہ روز پی ایس ایل کے 2 میچز کھیلے گئے تھے جس میں پہلا میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے خلاف کھیلا گیا جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوا تھا۔
پی ایس ایل سیزن 6 کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 141 رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے18 ویں اوور مییں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
لاہور قلندر نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھااور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے تھے
ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ ملتان سلطانز کے اوپنر کرس لین دوسرے ہی اوور میں صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ وہ فہیم اشرف کا شکار ہوئے تھے۔
151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے محتاط انداز میں آغاز کیا اور 151 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ لوئس گریگوری نے نہایت ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور انہیں مین آف دی میچ کا اعزاز بھی دیا گیا۔