گوجرانوالہ- پاکستان مسلم لیگ ن کے سٹی سیکرٹری اطلاعات عامر اکرام بٹ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی حکومت پر عوامی عدم اعتماد ہے تحریک انصاف کی حکومت عوام کی مکمل حمایت کھوچکی ہے تحریک انصاف نے بدترین شکست دیکھ کر ڈسکہ کے الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی ڈسکہ میں حکومتی جبر، غنڈی گردی اور بکسے چوری قابل مذمت ہے حکومت کی مسلسل انتقامی کاروائیوں اور اوچھے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ ن اور میاں نوازشریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے وزیر آباد ، نوشہرہ کے ضمنی انتخابات میں لیگی امیدواروں کی کامیابی خوش آئند ہے پاکستان کے غیور عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے عوام دشمن حکمرانوں کیخلاف فیصلہ سنایا عمران خان اور اسکے حواریوں کو اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے پاکستان مسلم لیگ ن میاں نوازشریف، میاں شہباز شریف، مریم نواز کی قیادت میں متحد ہے اور ووٹ کی عزت اور اسکی حفاظت کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments