پریانکا کو کب نسلی تعصب کا سامنا رہا؟ اداکارہ کا کتاب میں انکشاف

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں لانچ کی جانے والی اپنی کتاب ’ان فنشڈ ‘میں اپنے مشہور گانے’ ان مائی سٹی‘ کے ہالی وڈ میں ڈیبیو پر مداحوں کے رد عمل سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی کتاب میں بتایا ہے کہ انہیں گانے ان مائی سٹی کے ہالی وڈ ڈیبیو پر نفرت انگیز اور نسل پرستانہ رویے کو برداشت کرنا پڑا ۔

ادکارہ کے مطابق اس دوران لوگوں نے نفرت انگیز پیغامات کے ذریعے ہالی وڈ میں ان کے بڑھتے اعتماد اور مقاصد کو کچلنے کی کوشش کی۔
اداکارہ اپنی کتاب میں لکھتی ہیں کہ ان سب چیزوں سے میرا جوش و خروش ختم ہوگیااورامریکا میں اتنے بڑے پلیٹ فارم پر میرے پہلے گانے کے ڈیبیو کے جذبات نفرت انگیز اور نسل پرستانہ پیغامات کے طوفان کی وجہ سے تباہ ہوگئے۔

پریانکا نے اپنی کتاب میں بتایا کہ انہیں بہت سی مثالوں کے درمیان انتخاب کرنا تھا ، کیا ایک خاکی دہشتگرد جو امریکی کھیل کی تشہیر کررہی ہے؟

اداکارہ نے لکھا کہ انہیں مشرق وسطیٰ جاؤ ،برقع پہنو، اپنے ملک واپس جاؤ اور اجتماعی زیادتی کا شکار بنو جیسے پیغامات موصول ہوئے جب کہ ان کے لیے برسوں بعد بھی یہ لکھنا مشکل ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بطور سنگر پہلے گانے ان مائی سٹی کو خوب سراہا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں