پی ایس ایل 6 میں آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا ٹکراؤ

کراچی: پاکستان سپر لیگ سکس میں آج بھی ایک میچ کھیلا جائےگا، ٹورنامنٹ میں پہلی فتح کے لئے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پنجا آزمائیں کرینگی۔

تفصیلات کے مطابق میچ شام سات بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، یہ پی ایس ایل سکس کا پانچواں میچ ہوگا، جہاں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پنجا آزمائیں گی۔

دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہارچکی ہیں، پشاور زلمی کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے زیر کیا تھا۔

دونوں ٹیمیں پی ایس ایل میں چھ بار آمنے سامنے آئیں، جن میں سے چار میچز ملتان سلطان نے اپنے نام کئے جبکہ دو میں پشاور زلمی فاتح رہا۔

پاکستان سپر لیگ سکس کے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندر مسلسل دو فتوحات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز دوسرے جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ تیسرے نمبر پر ہے ۔

گذشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 6 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو9وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے مسلسل دوسری فتح حاصل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں