سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں 350 روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیا ‏گیا۔

آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد ‏‏کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپےاضافے کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 700 ‏‏روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343روپے اضافے کے بعد 94 ہزار 907 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 13 ڈالر اضافے کے بعد ‏‏1799 ‏ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں