گلگت بلتستان کابینہ نے کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران جان کی بازی ہارنے والے کوہ پیما محمد علی سد پارہ کے نام سے انسٹیٹوٹ کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔
گلگت بلتستان کی کابینہ نے محمد علی سدپارہ انسٹیٹوٹ آف ایڈونچر اسپورٹس، ماؤنٹینرنگ اینڈ راک کلائمبنگ ( Mohammad Ali Sadpara Institute for Adventure Sports, Mountaineering and Rock Climbing) کے قیام کی منظوری دی۔
محمد علی سدپارہ کو اعلیٰ سول اعزاز کے لیے نامزد کیا جائے گا جبکہ قومی ہیرو کے بیٹے ساجد سدپارہ کو محکمہ سیاحت میں ملازمت اور بیوہ کو 30 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔