دنیا 23 فروری ، 2021ویب ڈیسک سابق امریکی صدر ٹرمپ کو ایک اور مشکل کا سامنا

امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکس ادائیگیوں کا ریکارڈ جاری کرنےکی اجازت دےدی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر کے وکلا کی جانب سے ٹرمپ کی ٹیکس ادائیگیوں کو خفیہ رکھنےکی درخواست کی گئی تھی جسےامریکی سپریم کورٹ نےمستردکردیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد استغاثہ کے وکلا کو ٹرمپ کے مبینہ ٹیکس فراڈ کے لیے مطلوب دستاویزات تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سےقبل ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خلاف مبینہ مالی فراڈ کی تحقیقات کوطویل عرصےسے جاری ’وچ ہنٹنگ‘ قرار دے چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں