ووٹ چوری میں عمران خان کے نیچےکام کرنے والی ایجنسیاں ملوث ہیں، مریم کا دعویٰ
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہےکہ ووٹ چوری میں عمران خان کے نیچےکام کرنے والی ایجنسیاں ملوث ہیں۔
وزیرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیر آباد والوں نے ووٹوں کے تھیلے لےکر بھاگنے والوں کو پیچھے سے پکڑا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آفس سے ہدایات کے بغیرایک سوئی بھی نہیں ہل سکتی، یہ مقامی تحریک انصاف یا انتظامیہ کا کام نہیں، نام ان کے پاس آچکے ہیں کہ کہ کس نے ڈسکہ کے پریزائیڈنگ افسروں کو اغوا کیا،کتنوں کو ایک ڈیرے پر لے جایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیرے پر پی ٹی آئی کا کون کون سارکن اورکس کس ایجنسی کا کون کون رکن تھا، یہ خود سچ بتادیں ورنہ وہ عوام کے سامنے سچ لائیں گی۔
حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کیے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حمزہ رہا ہو گا تو ہم ایک اور ایک گیارہ ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق قانون میں ترمیم جعلی حکومت نہیں پارلیمنٹ کرسکتی ہے، آج پیروں تلےزمین کھسک رہی ہے تو شو آف ہینڈ یاد آگیا، کسے بے وقوف بنارہےہیں۔