پی ایس ایل 6 میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 16.2 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔
میچ میں ملتان سطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 157 رنز بنائے۔
قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ 60 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ ملتان کی جانب سے شاہنواز دھانی اور کارلوس براتھ ویٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں ملتان سلطانز نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 16.2 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔