سری لنکن میڈیا پر پاکستان اور سری لنکا کے خوشگوار تعلقات کے چرچے.

وزیراعظم عمران خان کے دورے کے موقع پر سری لنکن میڈیا پر پاکستان کیساتھ خوشگوار تعلقات کے چرچے کئے جا رہے ہیں۔
سری لنکن میڈٰیا کے مطابق سری لنکا کے موجودہ صدر راجا پاکسے نے بطور فوجی افسر پاکستان میں تربیت حاصل کی۔ انہوں نے صدر بننے کے بعد بھی پاکستان سے انتہائی قریبی تعلقات استوار رکھے۔

خانہ جنگی کے دوران پابندیوں کے باوجود پاکستان نے سری لنکا کی مدد کی۔ پاکستان نے انٹیلی جنس اور جدید جنگی ساز وسامان کی فراہمی جاری رکھی۔ سری لنکن میڈیا میں پاکستان کی دیرینہ دوستی کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) نے سری لنکن فضائیہ کے پائلٹوں کو جدی خطوط پر تربیت دی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سری لنکا کے فوجی افسران اب بھی پاکستانی اداروں سے تربیت حاصل کرتے ہیں۔

رپورٹ میں اس بات کو کھلے دل سے تسلیم کیا گیا ہے کہ چین اور پاکستان سے تعلق کے باعث سری لنکا اپنی خود مختاری برقرار رکھے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں