ملک میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 5 روپے مہنگا ہوگیا

اسلام آباد: ملک میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 5 روپے مہنگا ہوگیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹےکاتھیلا 950 روپے سے بڑھ کر 955 روپےکاہوگیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتےکےدوران مرغی کاگوشت 5روپےفی کلومہنگا ہوا، مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 225 روپےسے بڑھ کر230 روپےتک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ رواں ہفتے دال چنا تین روپے فی کلو مہنگی ہو گئی، ایک ہفتےکےدوران 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر 2 روپے، پیاز ایک روپیہ، گڑ 20 پیسے فی کلو سستا ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں