سابق چیئرمین اسٹیل ملز معین آفتاب کرپشن کے ریفرنس میں احتساب عدالت سے بری

کراچی کی احتساب عدالت نے سابق چیئرمین اسٹیل ملز معین آفتاب شیخ اور دیگر ملزمان کو کرپشن کے ریفرنس میں بری کردیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) پراسیکیوشن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور عدالت میں وہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

احتساب عدالت ریفرنس میں نامزد معین آفتاب سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔

خیال رہےکہ سابق چیئرمین اسٹیل ملز معین آفتاب شیخ اور دیگر ملزمان پر اسٹیل ملز کینٹین کےکنٹریکٹ میں کرپشن کرنےکا الزام تھا۔

نیب کا الزام تھا کہ ملزمان کی خرد برد کی وجہ سے اسٹیل ملز کو 8 کروڑ روپےکا نقصان ہوا تھا۔

ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان میں عبدالقیوم، رفیق خان، امتیاز الحق، اصغر، زاہد علی اور اسلم شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں