‘الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے تم نے چوری کی’

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ این اے 75 کے ضمنی الیکشن میں چوری کی گئی۔

حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ووٹ چوری میں ملوث افسران کو بچانا ثابت کرتا ہے کہ چوری تمارے کہنے پر کی گئی۔
انہوں نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دوبارہ الیکشن سے فرار ثابت کرتا ہے کہ تم جانتے ہو، عوام تماری ضمانتیں ضبط کرائے گی۔

مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ جسٹس وجیہہ الدین نے پی ٹی آئی الیکشن کا پول کھولا تو انھیں پارٹی سے نکال دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے چوری پکڑی تو اپیلیں کی جا رہی ہیں۔
ان کا حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام تمارے ساتھ ہے تو میدان سے بھاگتے کیوں ہو؟ دھاندلی کرنے والے اہلکاروں کو تحفظ دینے کو اس لیے بے چین ہو کہ وہ کٹہرے میں آکر تمہارا نام لیں گے، تمہارا کھیل ختم۔

اپنا تبصرہ بھیجیں