حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکے نیب عدالت میں جمع

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکے نیب عدالت میں جمع کرادیے گئے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے ایک ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے ادریس رفیق اور عدیل خان نے جمع کرائے جن کا عدالتی عملے کی جانب سے جائزہ لیا جارہا ہے۔
ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کے بعد حمزہ شہبازکی رہائی کی روبکار جاری کی جائے گی۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو رہائی کے بعد ریلی کی شکل میں رہائش گاہ تک لایا جائے گا اور ان کے استقبال کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔

واضح رہےکہ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی 2 ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں