حکومت کا ڈسکہ میں ری پولنگ کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ!

حکومت نے ڈسکہ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ کے بجائے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے فردوس عاشق اعوان، پی ٹی آئی رہنما علی اسجد ملہی سمیت قانونی ٹیم نے لاہور میں ملاقات کی جس میں آیندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم نے قانونی اور سیاسی مشاورت کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے کے بغیر انتظامیہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرسکتے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے این اے 75 کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دے کر 18مارچ کو پورے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ کمشنر ڈسکہ اور ریجنل پولیس آفیسر ڈسکہ کو عہدوں سے ہٹایا جائے گا۔

اس کے علاوہ کمشنر اور آر پی او کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں