اسلام آباد: وزارت موسمیاتی تبدیلی اور سپارکو کے مابین مانیٹرنگ کا معاہدہ طے پاگیا جس کے مطابق 10 بلین ٹری سونامی کے منصوبے کی سیٹیلائٹ کے ذریعے مانیٹرنگ ہوگی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ سپارکو ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کی شفافیت کو بھی یقینی بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کے ذریعے ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کو فروغ ملے گا، سیٹیلائٹ مانیٹرنگ کے ذریعے سپارکو ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے میں شفافیت بھی لائے گا۔
یادداشتی معاہدے پر وزارت موسمیاتی تبدیلی اور سپارکو کے حکام نے دستخط کیے۔