سندھ کے علاوہ آج سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےگزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ یکم مارچ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق ہفتے میں 5 روز تک کھلے رہیں گے۔
وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پر ہو گا۔
تاہم کورونا کی صورتحال کی وجہ سے فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں تعلیمی اداروں میں بچوں کی حاضری50 فیصد رہے گی۔
دوسری جانب سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے وفاقی حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد سے انکار کیاہے۔