ثابت ہو گیا آئین ووٹ چوروں کی چالبازیوں سے بہت بالاتر ہے: مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے صدارتی ریفرنس سے متعلق سپریم کورٹ کی رائے پر رد عمل کا اظہار کیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو؟ اب کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یاد رکھو کہ کوئی آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی،ایک بار پھر ثابت ہو گیا آئین ووٹ چوروں کی چالبازیوں سے بہت بالاتر ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ثابت ہو گیا آئین بدنیتی پر مبنی ریفرنسوں، سازشی آرڈینینسوں سے بالاتر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں