سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اشارہ دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب کو چرایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال وائٹ ہاؤس کی دوڑ ہارگیا لیکن انہیں اگلی بارشکست دینے کا فیصلہ کرسکتا ہوں۔
سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ری پبلکن کوپہلے سے زیادہ مضبوط اورمنظم کیا جائے گا، ان کا کوئی نئی سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ نہیں،نئی پارٹی بنانے سے متعلق مجھ سے منسوب خبریں جعلی ہیں