اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آبادیونائیٹڈ کےدرمیان شیڈول میچ ایک کھلاڑی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ملتوی کردیا گیا۔
کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنےکے بعد ٹیموں کی دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ کی گئی، ہوٹل میں ٹیم کےکھلاڑیوں کی ریپڈ کورونا ٹیسٹنگ کی گئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے تصدیق کی ہے کہ ان کے آسٹریلوی کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ 7 بجے شروع ہونا تھا لیکن اب یہ میچ ملتوی کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کل ملتوی ہونے والا میچ اب آج شام 7 بجے ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق کھلاڑی کا ٹیسٹ اتوار کو مثبت آیا تھا، اسے آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، کھلاڑی کو پی ایس ایل میں شرکت کرنے کے لیے2 ٹیسٹ منفی آنا ضروری ہیں، دوسری ٹیموں کے ٹیسٹ بھی جلد لیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر 4 ٹیموں کے کورونا ٹیسٹ بھی جلد لیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فواد احمد کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کوئٹہ اور اسلام آباد کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے جو تمام منفی آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں