دنیا کے امیر ترین شخص “ایلون مسک” کو بٹ کوائن میں سرمایہ کاری مہنگی پڑ گئی.

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو بٹ کوائن میں سرمایہ کاری مہنگی پڑ گئی ہے۔

ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم ہو گئے ہیں جب کہ ایمازون کے مالک جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

حال ہی میں ایلون مسک نے بٹ کوائن میں ایک اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت میں کمی کی وجہ سے ٹیسلا کے شئیر کی قیمت میں بیس فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں کمی کے باعث ایلون مسک کی دولت کم ہو گئی جس کے بعد ایمازون کے مالک جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

بٹ کوائن کے شیئرز کی قیمت گرنے سے ایلون مسک کو ایک دن میں 15 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والے ادارے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ کرپٹو کرنسی ’بٹ کوائن‘ اور اس جیسے دوسرے سکوں کی قیمت انہیں بہت زیادہ لگتی ہے۔

ان کے یہ الفاظ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہو گئے تھے۔ یاد رہے کہ ٹیسلا نے دو ہفتے قبل بٹ کوائن میں ایک بڑی سرمایہ کاری کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں