ملک میں کورونا سے مزید 42 افراد انتقال کرگئے

ملک میں کورونا سے مزید 42 افراد انتقال کرگئے جب کہ 1100 سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 31948 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1163 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 42 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12938 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 82528 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22184 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1035 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 547406 ہوگئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 258412 ہوگئی ہے جب کہ 4353 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 172683 ہے اور 5391 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19066 اور ہلاکتیں 200 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 72615 اور 2085 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 10280 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 306 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4956 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 44516 ہے اور اب تک 501 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں