بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ روزانہ کی روٹین شیئر کی۔
دیپیکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ وہ روزانہ کیا کرتی ہیں۔
https://www.instagram.com/deepikapadukone/?utm_source=ig_embed
ویڈیو کے آغاز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون شوٹ کے لیے ممبئی کی سڑکوں پر گھومتی دکھائی دے رہی ہیں۔
بعد ازاں دیپیکا سے پوچھا جاتا ہے کہ ان کی ڈیلی روٹین کیا ہے جس کے جواب میں اداکارہ کہتی ہیں کہ یہ بتانا مشکل ہے کیونکہ دو دن ایک جیسے نہیں ہو سکتے۔
اداکارہ کا کہنا ہےکہ وہ صبح اٹھتی ہیں، ناشتہ کرتی ہیں جب کہ انہیں صبح بالکل خاموشی پسند ہے اور وہ دن میں کسی بھی وقت ورزش کر لیتی ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نئے سال کے آغاز سے ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وی لاگ طرز کی ویڈیوز پوسٹ کر رہی ہیں۔