گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 156 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے 17 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
اسلام آباد کی جانب سے اننگز کا آغاز پال اسٹرلنگ اور ایلکس ہیلز نے کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 76 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
اس دوران پال اسٹرلنگ کا بلا رنز اگلتا رہا اور انہوں نے محض 33 گیندوں پر 56 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ یونائیٹڈ کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر نے 34 جب کہ کپتان شاداب خان نے 21 رنز بنائے۔
بہترین بالنگ کرنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔