کراچی کنگز کےاہم کھلاڑی پی ایس ایل سے علیحدہ ہوگئے

آسٹریلوی کرکٹر ڈین کرسٹین پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی کنگز سے وابستہ آسٹریلوی کرکٹر ڈین کرسٹین کے پی ایس ایل سے علیحدہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ کراچی کنگز کے آل راؤنڈر ڈین کرسٹین دبئی روانہ ہورہے ہیں۔

واضح رہےکہ پی ایس ایل میں کورونا کیسز سامنے آنے کےبعد لیگ میں شامل غیر ملکی کرکٹرز پریشانی کا شکار ہیں جب کہ پی ایس ایل 6 میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 7 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں