امریکی پارلیمنٹ پر ایک بار پھر حملے کا خدشہ

واشنٹگن: امریکا کے ایوان نمائندگان کا آج ہونے والا اجلاس ہنگاموں کے خدشات کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

امریکی پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ کیپیٹل ہل بلڈنگ پر نامعلوم ملیشیا گروپ کے حملے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس کے بعد کیپیٹل ہل اور اطراف کی سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

واضح رہے کہ2 ماہ پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد مشتعل افراد نے کیپیٹل ہل پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی تھی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں