حفیظ شیخ کی شکست: وزیراعظم عمران خان نے مصروفیات ترک کردیں، سینئر پارٹی رہنما طلب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے نتائج کے بعد اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماؤں اور وزرا کو وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا اور آج سہ پہر وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان اجلاس میں حفیظ شیخ کی شکست کی وجوہات پر بریفنگ لیں گے اور اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کی تحریک کا جائزہ لیا جائے گا اور بعض اہم فیصلے بھی متوقع ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں