پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے لیگ ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے دوران کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے دوران کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے کھلاڑیوں اور ماہرین کا ردعمل بھی سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ’نظر لگ گئی کسی بھی ہماری پی ایس ایل کو‘
Nazar lag gi kisi ki humri PSL ko 😢
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) March 4, 2021
حسن علی نے اپنے ٹوئٹ میں آنکھوں سے آنسو نکلنے والا ایموجی بھی شیئر کیا۔
خیال رہے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں 34 میچز ہونے تھے تاہم 14 میچز کے بعد لیگ کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔