یوسف رضا گیلانی کی جیت میں پیسہ چلا ہے، شوکت یوسف زئی

خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسف زئی نےکہا ہےکہ یوسف رضا گیلانی کی جیت میں بالکل پیسہ چلا ہے، تحقیقات ہونی چاہیےکہ گيلانی کو ووٹ کہاں سے پڑے؟

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی کاکہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں آج جمہوریت کے ساتھ مذاق ہوا ہے، بالکل تحقیقات ہونی چاہیے کہ گيلانی کو ووٹ کہاں سے پڑے،کیا فرشتوں نے دیے؟

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نام نہاد چیمپئن پیسے کے زور پر ایوان میں آتے ہيں ، جو حکومتی ووٹ مسترد ہوئے انھیں چیلنج کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں