دنیا بھر میں لوگ سالانہ کتنا کھانا ضائع کرتے ہیں؟

اکثر ریسٹورینٹس میں آنے والے لوگ بہت زیادہ کھانا آرڈر کرنے کے بعد اسے بچا دیتے ہیں اور یہ کھانا عموماً ضائع ہو جاتا ہے۔

ریسٹورینٹس کے علاوہ بھی ہمارے اپنے گھروں میں کھانا بچ جاتا ہے اور ہم اسے پھینک دیتے ہیں، اسی طرح اگر ہم روزانہ ضائع ہونے والے کھانے کا جائزہ لیں تو یہ سن کر حیران رہ جائیں گے کہ اگر یہ کسی شخص کے پیٹ میں چلا جائے تو اس سے کتنے لوگوں کی بھوک ختم ہو سکتی ہے۔

حال ہی میں اقوام متحدہ کی جانب سے کھانا ضائع کرنے کے حوالے سے ایک تازہ ترین رپورٹ پیش کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق دنیا بھر میں لوگ سالانہ ایک ارب ٹن کھانا ضائع کرتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گھروں میں مجموعی طورپر سالانہ اوسطاً 74 کلو کھانا ضائع کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب ریسٹورینٹس اور دکانوں سے پھینکے جانے والے کھانے کی شرح 17 فیصد ہے جب کہ دنیا بھر میں ایک تہائی خوراک کھائی ہی نہیں جاتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں