کرونا کے بڑھتے کیسز، پاکستان کے اہم شہر میں‌ لاک ڈاؤن کا نفاذ

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

کرونا کے بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے لاہور کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

سیکریٹری پرائمری سیکنڈری ہیلتھ (پی اینڈ ایس ایچ ڈی) کے مطابق لاہور کے مزید 12 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ آج رات 12 بجے سے ہوگا، مذکورہ علاقوں میں شاپنگ مالز، ریستورنٹس اور دفاتر بند رہیں گے۔

پی اینڈ ایس ایچ ڈی کے مطابق مذکورہ علاقوں میں ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی جبکہ رہائشیوں کو محدود نقل و حرکت کی اجازت دی جائے گی، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک شخص کو ایک سواری استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

پی اینڈ ایس ایچ ڈی کے مطابق صحت کےشعبے سےمنسلک تمام ادارے24گھنٹےکھلے رہیں گے جبکہ گوشت کی دکانیں، بیکریاں، دودھ کی دکانیں صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

پی اینڈ ایس ایچ ڈی کے مطابق اشیائے ضروریہ (گروسری)، پھل اور سبزی فروش کو صبح 9 سے شام سات بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی جبکہ آٹا چکیاں، تندور، پیڑول پمپس صبح 9بجےسےشام7تک کھلےرکھنےکی اجازت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں