آج سینٹ کی سب سے بڑی پارٹی پی ٹی آئی ہے:وفاقی وزیر علی زیدی

گوجرانوالہ۔وفاقی وزیر سمندی امور(پوٹس اینڈ شیلنگ) سید علی زیدی کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کے علاؤہ پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے پیسہ چلانے کے باوجود پی ڈی ایم کے امیدوار صرف169ووٹ حاصل کرسکے

وفاقی وزیر سمندی امور(پوٹس اینڈ شیلنگ) سید علی زیدی کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کے علاؤہ پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے پیسہ چلانے کے باوجود پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی صرف 169ووٹ حاصل کرسکے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ خان صاحب شروع سے ہارس ٹریڈنگ کا کہہ رہے تھےجہاں ہم الیکشن ہارے وہاں خان صاحب کا موقف درست ثابت ہواسید علی زیدی نے کہا کہ تحریک انصاف ہر جگہ کامیاب ہو رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آج ہی ٹی آئی سینٹ کی سب سے بڑی پارٹی ہے انھوں نے کہا کہ عمران خان کو اعتماد کے ووٹ کی ضرورت نہیں تھی لیکن اعتماد کے ووٹ کا مقصد تھا جو ساتھ ہیں اور ساتھ نہیں سامنے آ سکیں مسترد ووٹوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی سے غلطی سے ووٹ مسترد ہوایوسف رضا گیلانی کی جیت پر مسلم لیگ ن کی خوشی پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو نااہلی ہونے پر مسلم لیگ ن نے میٹھائی بانٹی تھی اور کل کی جیت پر مسلم لیگ ن نے مٹھائی بانٹی یعنی مسلم لیگ ن نے کل تھوک کے چاٹ لیا ہے مریم نواز کے بیان پر سوال کے جواب میں سید علی زیدی نے کہا کہ مریم نواز جو کہتی ہے کبھی اسکا جواب نہیں دیتاسب دیکھیں گے این اے 75 کا الیکشن شفاف ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں