اعتماد کا ووٹ: وزیراعظم نے ملک بھرکے ارکان قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیے

اعتماد کے ووٹ کیلئے وزیراعظم عمران خان نے ملک بھرکے ارکان قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی اسلام آباد بلالیا۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کوپنجاب کے تمام ایم این ایز سے رابطوں کی ذمہ داری سونپ دی

عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو فون کیا، چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اتحادی ہیں، آئندہ بھی ساتھ چلیں گے۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو بھی ٹیلی فون کیا۔

خیال رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 مارچ کو دن سوا 12بجے طلب کر لیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے، وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 91 سیون کے تحت اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں